سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ (SIUT) کے معروف معالج اور روح رواں ڈاکٹر ادیب رضوی کو ایک اور اعزاز سے نوازا گیا۔
ڈاکٹر ادیب رضوی کو طبی میدان میں ان کی خدمات پر امریکن یورولوجیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے ہیومینٹیرین ریکوگنیشن ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا ہے۔
ڈاکٹر ادیب رضوی کو یہ اعزاز ان کی انسانی خدمات کے نتیجے میں ملا، انہوں نے جنوبی ایشیا میں صحت عامہ کی سب سے بڑی تنظیم قائم کی اور گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کا مفت علاج کیا۔
ڈاکٹر ادیب رضوی کو کئی قومی اور بین الاقوامی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version