ہفتہ, مئی 10

دینہ:جہلم کی تحصیل سوہاوا میں دادا نے فائرنگ کرکے 18سالہ پوتی کوقتل کردیا۔
افسوس ناک واقعہ گاں ڈومیلی میں پیش آیا جہاں دادا نے فائرنگ کرکے 18سالہ پوتی کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس نے مقتولہ کے والد اور دادا کو حراست میں لے لیا، پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان قتل چھپانے کیلئے طبعی موت کاڈرامہ کرکے لاش دفنانے لگے تھے۔
پولیس نے مقتولہ کی لاش کو قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔

Leave A Reply

Exit mobile version