اتوار, دسمبر 15

رائیونڈ: مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی جس میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا وفد رائیونڈ پہنچ گیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے رہنماں کے وفد نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔
سیاسی اجلاس میں نئی حکومت سازی، آئندہ کی سیاسی حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے مطالبات کی فہرست نواز شریف کے سامنے رکھ دی اور مسلم لیگ(ن)کی حکومت بننے کی صورت میں سندھ کی گورنر شپ کا مطالبہ کیا جب کہ کراچی میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں میں آن بورڈ رکھنے کا بھی مطالبہ کیا۔
نواز شریف نے ایم کیو ایم کی شرائط کا مثبت جواب دیا اور ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان مصالحتی کردار ادا کرنے کی حمایت کی۔
نواز شریف نے شہباز شریف کو ہدایت کی کہ شہباز شریف اپنی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان مصالحانہ کردار ادا کریں۔

Leave A Reply

Exit mobile version