اتوار, دسمبر 15

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن ایک ہائی پروفائل دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران داعش سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد سورت گل سیف اللہ مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کمانڈر سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے جب کہ علاقے میں دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

Leave A Reply

Exit mobile version