جمعہ, دسمبر 27

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمارے شہریوں کے اس عظیم مینڈیٹ کا احترام کیا جانا چاہیے اور اسے کھلے دل سے تسلیم کیا جانا چاہیے، خواتین اور نوجوان ووٹ ڈالنے نکلنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر کہا ہے کہ میں پاکستانی عوام بالخصوص خواتین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے شدید مشکلات کے باوجود بڑی تعداد میں باہر نکل کر جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ووٹ دیا۔ نوجوان بھی تعریف کے مستحق ہیں کہ انہوں نے پرامن طریقے سے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لے کر ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شدید مالی بحران سے نکلنے، سخت فیصلے لینے اور ماضی کی تلخیوں کو دور کرنے کے لیے حقیقی مینڈیٹ ضروری ہے۔ ہمارے شاندار مستقبل پر میرا اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے کیونکہ لوگوں نے بڑی تعداد میں کھل کر اپنی مرضی کا اظہار کیا ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version