اسلام آباد: پاکستان نے صومالیہ میں فوجی اڈے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان موغادیشو میں زیر تربیت یو اے ای کے ملٹری ٹرینرز اور صومالی فوجیوں پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں، پاکستان دہشت گردی کو اس کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مسترد کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صومالیہ کی حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version