جمعہ, نومبر 22

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ اگر کسی پارٹی کے پاس انتخابی نشان ہو اور کوئی سیٹ نہ بھی جیتی ہو تو آزاد امیدوار اس پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں۔
کنوردلشاد نے کہا کہ انتخابی شیڈول کے دوران پارٹیوں کو مخصوص نشستوں کی فہرست دینا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے لیے فہرستیں جمع کرانے کی تاریخ 13 سے 17 جنوری مقرر کی گئی تھی، اگر کسی جماعت نے مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی فہرست پہلے نہیں دی تھی تو وہ اب دینے کی مجاز نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی پارٹی کے پاس انتخابی نشان ہو اور اس نے کوئی سیٹ نہیں جیتی ہو تب بھی آزاد امیدوار اس پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے قومی اسمبلی کی 92 نشستیں حاصل کی ہیں اور پی ٹی آئی نے پنجاب میں حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version