اتوار, ستمبر 8

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
شہباز شریف نے دونوں رہنماؤں سے ٹیلیفونک گفتگو میں مسلم لیگ ن کی حمایت کے اعلان پر نواز شریف اور خود ان کا طرف سے شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ہم مل کر پاکستان کو سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ وہ ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دیں گے لیکن وزارتیں نہیں لیں گے۔
بلاول نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم وفاقی حکومت کا حصہ بننے کی پوزیشن میں نہیں، وفاقی حکومت میں وزارتیں نہیں لیں گے لیکن مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔

Leave A Reply

Exit mobile version