اتوار, ستمبر 8

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور نومنتخب رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کمشنر راولپنڈی نے مجھے مبارکباد دی۔ کل میری کمشنر سے ملاقات ہوئی جس کی فوٹیج بھی موجود ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ کمشنر کے الزامات کا مقصد راولپنڈی میں ن لیگ کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنا ہے۔
حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ کمشنر کسی حلقے کا ریٹرننگ افسر نہیں، ان کا ضمیر اتنی جلدی جاگا اور کیوں جاگا، میں حیران ہوں، سازش کے تحت چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات لگائے گئے، میری معلومات کے مطابق شاید لیاقت علی چٹھہ کے خاندان میں کچھ مسائل چل رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیصلے عدالتوں میں ہوں گے، فورم موجود ہیں، ہمارے پاس تمام فارم 47، 45، 48 اور 49 ہیں، یہ بھی پاکستان کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی عالمی سازش کا حصہ ہے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ الیکشن میں کمشنر راولپنڈی کا کردار مانیٹرنگ کا بھی نہیں تھا، یہ شخص کسی جگہ میٹر ہینہیں کرتا، شاید یہ شریف آدمی ‘نِک دا کوکا’ سے متاثر ہوا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Leave A Reply

Exit mobile version