اتوار, ستمبر 8

نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے مستعفی کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کے الزامات کی انکوائری کے لیے اعلی سطحی کمیٹی بنانے کا حکم جاری کردیا۔محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں بے ضابطگیوں سے متعلق الزامات کے اصل حقائق قوم کے سامنے لائیں گے اور الزامات کی آزادانہ انکوائری کرائی جائے گی۔
دوسری جانب نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے الزامات صرف وہ شخص لگا سکتا ہے جو پاگل ہو یا نفسیاتی مسائل کا شکار ہو، معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔ تحقیقات کی اس بات کی بھی تحقیقات کی جائیں گی کہ ایسی ذہنیت کا حامل شخص اتنے بڑے عہدے تک کیسے پہنچ سکا۔

Leave A Reply

Exit mobile version