اتوار, دسمبر 15

لاہور: مسلم لیگ ن کی جانب سے نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو وزیراعلی پنجاب کی سیکیورٹی فراہم کردی گئی۔
مریم نواز کے ساتھ چار پولیس اسکواڈ، ایک جیمر اور ٹریفک پولیس کا دستہ بھی ہے اور انہیں دو بلٹ پروف گاڑیاں بھی فراہم کی گئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مریم نواز کو آئی جی پنجاب کے حکم پر وزیراعلی کو سیکیورٹی فراہم کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ جاتی امرا پر بھی سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ مریم نواز کو مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
دریں اثنا کے پی میں اکثریتی جماعت پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے احتجاج میں شرکت کے لیے پولیس سے سیکیورٹی مانگی، تاہم انہیں تاحال سیکیورٹی نہیں دی گئی۔

Leave A Reply

Exit mobile version