نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ملک میں حالیہ عام انتخابات کو جمہوریت کے فروغ کی جانب ایک قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی بے ضابطگیوں سے متعلق کسی بھی قسم کے خدشات کے لیے دستیاب قانونی ذرائع سے کام لیا جائے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ملک میں حالیہ عام انتخابات جمہوریت کے فروغ کی جانب ایک قدم ہیں اور معاشرے کے تمام طبقات کی جانب سے نمایاں ٹرن آؤٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد یہ ضروری ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو یہ احساس ہو کہ جیت اور ہار جمہوری عمل کے بنیادی پہلو ہیں اور ان جماعتوں اور افراد کی حوصلہ افزائی کریں جنہوں نے انتخابی بے ضابطگیوں کے حوالے سے کسی قسم کے خدشات کا اظہار کیا۔ ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ دستیاب چینلز کے ذریعے قانونی کارروائی اختیار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قانون سازی، عدالتی اور انتظامی شعبے سب کو غیر جانبدارانہ انصاف فراہم کرنے کے لیے پرعزم اور تیار ہیں۔
نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ پرامن احتجاج اور جلسہ بنیادی حق ہے لیکن کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون بلاتفریق اپنے راستے پر چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس نازک وقت میں افراتفری کو برداشت نہیں کیا جائے گا، یہ صرف ملکی اور غیر ملکی دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے، استحصال اور امن و امان کو سنگین چیلنجز پیدا کرنے کا کام کرتا ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگران حکومت صبر و تحمل کی درخواست کرتی ہے ‘سیاسی جماعتیں وفاقی اور صوبائی دونوں سطحوں پر جمہوری روایات اور اصولوں کے مطابق حکومت سازی کے لیے مشاورت میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ عمل باہمی افہام و تفہیم اور احترام کے ساتھ جلد از جلد پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں