اتوار, ستمبر 8

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کمشنر راولپنڈی کی جانب سے انتخابی دھاندلی کے الزامات پر کمیٹی قائم کردی۔کمشنر راولپنڈی کی جانب سے انتخابی دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں کمیشن کے ارکان نے شرکت کی۔
آن لائن اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبر الیکشن کمیشن پنجاب بابر حسن بھروانہ نے شرکت کی۔اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر غور کیا گیا اور ان الزامات کی تحقیقات کے لیے اعلی سطحی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
کمیٹی کی سربراہی الیکشن کمیشن کے سینئر رکن کریں گے جبکہ کمیٹی میں سیکرٹری، سپیشل سیکرٹری اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قانون شامل ہوں گے۔یہ کمیٹی راولپنڈی کے ڈی آر او اور متعلقہ آر اوز کے بیانات ریکارڈ کرے گی اور تین دن میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔
کمیٹی کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد کمشنر راولپنڈی کے خلاف الیکشن کمیشن کی توہین اور دیگر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Exit mobile version