اتوار, دسمبر 15

لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیوروکریسی کو قانون شکنی پر اکسانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔
ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے، انتشار پیدا کرنیکی کھلی چھوٹ تباہی کو دعوت دینا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ افسران گھبرائیں نہ دھمکیوں سے مرعوب ہوں، قانون کے مطابق فرائض انجام دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ افسران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، افسران کی سکیورٹی یقینی بنائیں گے۔

Leave A Reply

Exit mobile version