اتوار, دسمبر 15

پی ٹی آئی نے اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے مقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے جن امیدواروں نے مخصوص نشستوں کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں اور ان کی جانچ پڑتال ہو چکی ہے انہیں ایڈجسٹ کیا جائے، پی ٹی آئی لسٹڈ پارٹی ہے اور مخصوص نشستیں ہمارا حق ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ جن امیدواروں نے مخصوص نشستوں کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں وہ پی ٹی آئی کے رکن ہیں، امیدواروں نے بیان حلفی دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں، الیکشن کمیشن کسی پارٹی کو ڈی لسٹ نہیں کر سکتا اور صرف سپریم کورٹ کو یہ اختیار حاصل ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version