اتوار, ستمبر 8

ملک میں ایک ماہ میں 2 ہزار 651 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں
اسلام آباد: ملک میں ایک ماہ کے دوران 2ہزار 651نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ ایس ای سی پی نے کمپنی رجسٹریشن کا ڈیٹا جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 12 ہزار 108 ہو گئی ہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں سالانہ 10 فیصد اضافہ ہوا، جنوری میں 58 فیصد نئی کمپنیاں نجی کمپنیاں ہیں، جنوری میں 5 غیر ملکی کمپنیاں بھی رجسٹر ہوئیں۔
ایس ای سی پی کے مطابق جنوری میں تقریبا 99.85 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر ہوئیں، جنوری میں 356 آئی ٹی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، 319 کامرس سیکٹر، 277 کمپنیاں رئیل اسٹیٹ، 14 سیاحت اور 116 کمپنیاں ایجوکیشن میں رجسٹر ہوئیں۔ رجسٹرڈ.ایس ای سی پی کے مطابق جنوری میں 68 کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی اطلاع ملی

Leave A Reply

Exit mobile version