اتوار, ستمبر 8

ا سلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ میڈیا کا کردار ریاست کا چوتھا ستون ہے، رپورٹنگ انتہائی ذمہ داری سے کرنی چاہیے، کبھی کبھی عدالت میں غیر ضروری بحث اور سوالات ہوتے ہیں، غیر ضروری بحث کی رپورٹنگ کبھی کبھی اصل کیس کی طرف لے جانے کی بجائے بات دوسری طرف نکل جاتی ہے۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ میڈیا ٹاک شوز میں تمام بحث ریمارکس پر ہوتی ہے عدالتی فیصلوں پر نہیں۔ آپ لوگوں کو عدالتی کارروائی سے آگاہ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ جو ڈیشری کا کام فیصلے کرنا ہے جب فیصصلہ سائن ہو جاتا ہے تو وہ پبلک ڈومین میں آتا ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ عدالتی فیصلوں پر تنقید ضرور کریں، حقائق کو درست انداز میں رپورٹ کریں، ہم بھی ذمہ دار ہیں، یہ نہیں کہتا کہ تمام فیصلے درست ہیں، اگر غلطیاں ہوں تو فیصلے سپریم کورٹ میں جاتے ہیں، ہر ادارے کا اپنا دائرہ اور اپنی عزت ہوتی ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version