اتوار, دسمبر 15

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 20 فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں سہیل نامی دہشت گرد مارا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے جب کہ اہل علاقہ نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version