اتوار, دسمبر 15

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کے معاملے پر تحریری درخواست آج الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گی، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا آج الیکشن کمیشن میں تحریری درخواست جمع کرائیں گے۔
مخصوص نشست کی درخواست کا حتمی مسودہ تیار کر لیا گیا، پی ٹی آئی اور ایس آئی سی کے وکلا کی ٹیم نے مشترکہ طور پر تحریری درخواست کا مسودہ تیار کیا۔
سربراہ سنی اتحاد کونسل کے مطابق آزاد ارکان کی سنی تحریک میں شمولیت کا مرحلہ تقریبا مکمل ہو چکا ہے، مخصوص نشستوں کے معاملے پر آج الیکشن کمیشن جائیں گے۔

Leave A Reply

Exit mobile version