جمعرات, دسمبر 26

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں 6 انچ قطر کی سوئی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا گیا۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے دریائے مچھ میں 6 انچ کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد سوئی گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے مچھ کو سوئی گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔
ترجمان کے مطابق مچھ کے قریب متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کے لیے کوئٹہ سے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں اور جمعرات کی شام تک مرمت کا کام مکمل ہونے کا امکان ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version