اتوار, ستمبر 8

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو ترک حکومت کی جانب سے دیا جانے والا اعلی ترین فوجی اعزازوصول کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزرا نے شرکت کی۔ دریں اثنا وزیراعظم نے اپنی ٹیم اور سرکاری ملازمین کی کاوشوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔وزارت خارجہ کی سفارش پر وفاقی کابینہ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو مسلح افواج کے درمیان تعاون اور خدمات کے اعتراف میں حکومت ترکی کی جانب سے دیا جانے والا ‘ترکش آرمڈ فورسز لیجن آف میرٹ’ ایوارڈ وصول کرنے کی اجازت کی منظوری دی۔
علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے نگراں حکومت کی جانب سے مختلف اداروں کی تنظیم نو، غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار کو آسان بنانے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے نگراں حکومت کے مختصر دور میں انتھک کوششوں پر اپنی کابینہ اور سرکاری ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملکی معیشت کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑ رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نگراں حکومت کے مختصر عرصے میں کابینہ نے بہترین کارکردگی دکھائی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم منتخب حکومت کے لیے ایک ایکشن پلان دینے جا رہے ہیں جو یقینا عوام اور ملکی مفاد کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ نگران حکومت کے تمام فیصلوں اور پالیسی سازی میں قومی مفاد کو ہمیشہ اولین ترجیح دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔ وفاقی کابینہ نے نگراں حکومت کی جانب سے مختلف اداروں کی تنظیم نو، غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری اداروں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Exit mobile version