ہفتہ, دسمبر 14

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 44 ملین ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والے ہفتہ وار اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 16 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی اور اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 44 ملین ڈالر کی کمی ہوئی۔
بیان میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہو کر 8 ارب 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر سمیت مجموعی زرمبادلہ 13 ارب 99 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 85 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version