اتوار, ستمبر 8

نیویارک: آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر آف کمیونیکیشن نے پی ٹی آئی کے خط پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے سیاسی معاملات یا اس حوالے سے کسی نکتے پر بات نہیں کریں گی۔
آئی ایم ایف کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر جولی کوزیک نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ وہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ معاشی استحکام اور خوشحالی کی پالیسیوں پر کام کرنے کی منتظر ہیں۔
نگراں حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے کہا کہ نگراں حکومت پاکستان کے حکام نے مالیاتی اہداف پر سختی سے عمل کیا اور سماجی تحفظ کے لیے اقدامات کیے جس کی بنیاد پر معاشی استحکام برقرار رہا۔ اس کی وجہ افراط زر کو کنٹرول کرنے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے لیے سخت مانٹیری پالیسی تھی۔
آئی ایم ایف کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر جولی کوزیک نے کہا کہ ایگزیکٹو بورڈ نے 11 جنوری کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کے جائزے کی منظوری دی، جس کے بعد ادائیگیاں 1.9 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔آئی ایم ایف کو پی ٹی آئی کے خط کے بارے میں پوچھے جانے پر آئی ایم ایف عہدیدار نے کہا کہ وہ پاکستان کے سیاسی معاملات یا اس حوالے سے کسی نکتے پر بات نہیں کریں گی۔

Leave A Reply

Exit mobile version