لاہور: ڈسٹرکٹ کورٹ لاہور نے اینٹی کرپشن کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے صحافی عمران ریاض کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے عمران ریاض خان کے خلاف اینٹی کرپشن کیس کی سماعت کی۔ اینٹی کرپشن عدالت کی جانب سے عمران ریاض خان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت کے روبرو دلائل میں عمران ریاض نے کہا کہ تھربی جھیل کا پچھلا ٹھیکہ ایک کروڑ کا تھا اور ہم نے یہ ٹھیکہ 4 کروڑ سے زائد میں لیا۔
عمران ریاض خان کو گزشتہ روز لاہور میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق عمران ریاض اور ان کے والد پر تھربی جھیل کا ٹھیکہ اونے پونے داموں لینے کا الزام ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version