ہفتہ, دسمبر 14

کراچی: اسٹیٹ بینک نے برآمد کنندگان کے لیے قوانین میں نرمی کرتے ہوئے برآمد کنندگان کو پیشگی اجازت کے بغیر غیر ملکی کھاتوں میں رقوم استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
اسٹیٹ بینک نے برآمد کنندگان کو برآمدات کو بہتر بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک سے پیشگی اجازت لیے بغیر اسپیشل فارن کرنسی اکانٹس میں رکھے گئے فنڈز استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے تمام مجاز ڈیلرز کے صدور اور چیف ایگزیکٹوز کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ برآمد کنندگان کو برآمدات میں بہتری اور کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے بیرون ملک خصوصی غیر ملکی کرنسی اکانٹس میں رکھے گئے فنڈز استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ اب اس سلسلے میں کسی اجازت کی ضرورت نہیں ہوگی۔
پاکستان بزنس کونسل کے چیف ایگزیکٹو احسان ملک نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس سے اشیا اور خدمات کی برآمد پر مثبت اثر پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن میں رقم کی حد کا ذکر پہلے بھی موجود تھا تاہم اس سے برآمد کنندگان کے ذہنوں میں موجود کئی ابہام دور ہو گئے ہیں، اب وہ ہر قسم کے معاملات میں فنڈز استعمال کر سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version