اتوار, دسمبر 15

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عامر ڈوگر کو اسپیکر قومی اسمبلی کا امیدوار نامزد کردیا۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان نے عامر ڈوگر کو سپیکر قومی اسمبلی اور جنید خان کو ڈپٹی سپیکر کا امیدوار نامزد کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی اور ان کے حوصلے بلند ہیں۔انہوں نے کہا کہ فارم 45 ہمارے ساتھ ہے اور ہم آخری دم تک لڑیں گے’ ان شاء اللہ پی ٹی آئی جیتے گی۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کے بیانیے کے مطابق آئی ایم ایف کو خط بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ ہم 29 فروری کو حلف اٹھانے اسمبلی جائیں گے۔شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا کہ ہفتہ کو ملک بھر میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی سے پارٹی کے اندرونی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave A Reply

Exit mobile version