اتوار, دسمبر 15

اسلام آباد: 16ویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس بلانے پر صدر کے اعتراض پر نگراں وزیراعظم نے ایک بار پھر صدر مملکت کو ایڈوائس بھیج دی اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو اجلاس بلانے کا اختیار بھی دے دیا۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجی گئی سفارشات میں آئین کے تحت اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ اجلاس بلانے کی آئینی ڈیڈ لائن ہے۔ انتخابات کے 21 دنوں کے اندر اجلاس صدر مملکت کو آئین میں درج ڈیڈ لائن کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا چاہیے۔
دریں اثنا صدر کی جانب سے اجلاس نہ بلانے کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے متبادل انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
نگراں وزیراعظم نے آئینی ڈیڈ لائن گزرنے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو اجلاس بلانے کا اختیار دے دیا ہے جس پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آئینی مدت پوری ہونے پر اجلاس بلانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب قومی اسمبلی کے اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version