اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز میں ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کردی، کل سے مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہر بلوچستان کے مغربی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے اور اگلے 36 گھنٹوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے، ایک اورطاقتور مغربی لہر کل مغربی بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے،جو یکم مارچ کو بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی اور 3 مارچ تک برقرار رہ سکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یکم مارچ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، تاہم شمالی اور جنوب مغربی بلوچستان، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواوں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ2مارچ کو بلوچستان، جنوبی پنجاب،خیبرپختونخوا ،بالائی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔
پیر, اپریل 7
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔