اتوار, دسمبر 15

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کمیٹی نے شہباز شریف کی بطور وزیراعظم نامزدگی کی منظوری دے دی۔
پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم کے لیے شہباز شریف کے نام کی توثیق کر دی گئی، اجلاس کی صدارت پارٹی قائد نواز شریف نے کی۔ اجلاس میں نومنتخب اراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی۔
مسلم لیگ ن اور دیگر اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی ہوگا۔ مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار شہباز شریف پنجاب ہاؤس میں نو منتخب اراکین کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ اس موقع پر اتحادی جماعتیں شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب کرنے کے فیصلے کی حمایت کریں گی۔
اجلاس میں 29 فروری کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ نواز شریف ذاتی مصروفیات کے باعث عشائیے میں شرکت نہیں کریں گے۔

Leave A Reply

Exit mobile version