اتوار, دسمبر 15

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں سزا کی معطلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں سزا کی معطلی کے لیے الگ درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 9 کے تحت دی گئی سزا میں سازش یا غداری ثابت نہیں ہوسکی۔
انہوں نے کہا کہ بطور سابق وزیر خارجہ سائفر کا تحفظ میری نہیں بلکہ پرنسپل سیکرٹری کی ذمہ داری ہے۔ سپریم کورٹ اس کیس میں درخواست گزار کو گرفتاری کے بعد پہلے ہی ضمانت دے چکی ہے۔
درخواست میں شاہ محمود قریشی نے استدعا کی ہے کہ قانونی نقائص کے باعث دو مرتبہ ٹرائل کو کالعدم قرار دینے والی اسلام آباد ہائی کورٹ سابقہ سزا معطل کرکے انہیں رہا کرے۔

Leave A Reply

Exit mobile version