چین نے پاکستان کو دیے گئے 2 ارب ڈالر کے قرض کی مدت میں توسیع کے معاہدے پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو غیر رسمی طور پر اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔
چین نے ابتدائی طور پر قرض پر موجودہ شرح سود میں اضافے کی درخواست کی تھی، اس وقت پاکستان قرض پر 7.1 فیصد ادا کر رہا ہے، جو کہ 6 ماہ کا ‘سیکیورڈ اوور نائٹ فنانس ریٹ’ ہے۔ پلس 1.715 فیصد فارمولے کے تحت طے کیا جاتا ہے۔
حکام نے بتایا کہ چین نے غیر رسمی طور پر قرض کے رول اوور پر رضامندی ظاہر کی ہے جبکہ وزارت خزانہ چین کی جانب سے باضابطہ جواب کا انتظار کر رہی ہے۔
جنوری میں نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کو خط لکھ کر قرض کی ادائیگی میں ایک سال کی توسیع کی درخواست کی تھی۔
چین سے ملنے والے 4 ارب ڈالر میں سے 2 ارب ڈالر کی واپسی کی مدت رواں سال 23 مارچ کو مکمل ہو رہی ہے۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- لندن :فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج
- عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق
- لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر کی چھٹی کا اعلان
- چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
- وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم
- پی ٹی آئی نے نوجوانوں کومخالفین کے خلاف گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ
- صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم
- وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق،5 زخمی
- دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق
- سول نافرمانی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا