اتوار, دسمبر 15

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر اور وزیراعظم کے لیے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ ہاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسمبلی نہیں کچھ اور ہی چیز ہے’ مجھے تو اسمبلی 5 سال مکمل کرتینظر نہیں آرہی۔صحافی کے سوال پر کہ آزادی مارچ کریں گے اور کیا پی ٹی آئی کے ساتھ مل احتجاج کرے گا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دیکھو اور انتظار کرو۔ آپ کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے آج دیگر اراکین کے ساتھ نومنتخب رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا تاہم ہم اپوزیشن بنچوں پر بیٹھیں گے اور صدر، وزیراعظم اور اسپیکر سمیت کسی بھی عہدے کے انتخاب کے لیے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔

Leave A Reply

Exit mobile version