اتوار, دسمبر 15

مانسہرہ: ریٹرننگ آفیسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 کے لیے فارم 49 جاری کر دیا۔ریٹرننگ افسران کی جانب سے جاری کردہ فارم 49 میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار گستاخ خان نے شکست دی۔
ریٹرننگ افسران کے مطابق گستاخ خان نے 1 لاکھ 5 ہزار 259 ووٹ حاصل کیے اور نواز شریف 80413 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ کے انتخابی نتیجے کو چیلنج کیا تھا جب کہ انتخابی عذر کیس میں ان کی درخواست بھی مسترد کردی گئی تھی جس میں انہوں نے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کی درخواست کی تھی۔

Leave A Reply

Exit mobile version