اتوار, دسمبر 15

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے قومی اسمبلی میں اپنے نامزد اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے لیے ووٹ مانگ لیے۔
عمر ایوب، اسد قیصر اور جنید اکبر پر مشتمل پی ٹی آئی کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر ایوب نے واضح کیا کہ ووٹ مانگنے آیا ہوںاور یہ ہمارا حق ہے۔
ایک سوال کے جواب میں عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جانتے ہیں کہ ہم قومی اسمبلی میں اپنے نامزد اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے لیے مولانا فضل الرحمان سے ووٹ مانگنے آئے ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version