اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو منانے کے لئے ان کے گھر پہنچ گئے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچے اور ان سے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔
مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف اور ان کے ساتھیوں کا استقبال کیا۔ ان کی جانب سے گورنر خیبر پختونخوا غلام علی، رکن قومی اسمبلی عبدالغفور حیدری اور نور عالم خان بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مسلم لیگ ن کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوششیں بھی کی گئیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version