جمعہ, دسمبر 27

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین کو بھی رمضان پیکج دے رہے ہیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے رمضان پیکج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رمضان پیکج میں دیے گئے سامان کی مکمل چیکنگ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ہمارے خلاف ووٹ دیا، ان کو بھی پیکج دے رہے ہیں، رمضان پیکج سب کو بلا تفریق ملے گا، بیسن یا کسی چیز میں کوئی مسئلہ ہے تو اسے چیک کیا جائے۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ہماری حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے، رمضان پیکج مستحق افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ میں ہدایت کر رہی ہوں کہ لاہور میں کہیں بھی کچرا نظر نہ آئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صفائی کے انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے، ایک ماہ میں پورے پنجاب کو صاف کرنا چاہتی ہوں، تمام اضلاع کو سرپرائز وزٹ کروں گی۔

Leave A Reply

Exit mobile version