اسلام آباد :پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ میں سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع کرا دی گئی۔پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر بہرہ مند خان تنگی کی جانب سے سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے استعمال سے ملک میں نوجوانوں پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔
قرارداد کے مطابق اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہمارے مذہب، کلچر اور روایات کے خلاف چیزوں کو پھیلانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، اسی طرح معاشرے میں زبان اور مذہب کی بنیاد پر لوگوں کے درمیان نفرت پیدا کی جا رہی ہے۔
بہرہ مند تنگی نے قرارداد میں لکھا ہے کہ اس بات پر بھی تحفظات ہیں کہ ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال ملکی مفاد کے خلاف کیا جا رہا ہے جس میں منفی اور گھنانے پروپیگنڈے سے پاکستان کی افواج کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
قرارداد کے متن کے مطابق اس چیز کا بھی مشاہدہ کیا گیا کہ ان پلیٹ فارمز کے ذریعے ذاتی اور منفی مفادات کے حصول کے لیے مختلف مسائل پر فیک نیوز یا جعلی خبریں پھیلا کر ملک میں نوجوانوں کو دھوکے میں رکھ کر جعلی لیڈرشپ پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
قرارداد کے آخر میں لکھا گیا ہے کہ اس لیے سینیٹ آف پاکستان حکومت کو یہ تجویز دے کہ فیس بک، ٹک ٹاک، انسٹاگرام، ٹوئٹر (ایکس) اور یوٹیوب پر پابندی عائد کرے تاکہ نوجوان نسل کو اس کے منفی اور تباہ کن اثرات سے بچایا جا سکے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر فیک نیوز کے حوالے سے ماضی میں بھی حکام اپنے تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔
ہفتہ, اپریل 12
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔