ہفتہ, دسمبر 14

بیجنگ:چینی صدر اور چینی وزیراعظم نے میاں محمد شہبازشریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
چینی صدر شی پنگ نے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گا، پاکستان اپنے روایتی دوستانہ تعلقات کو جاری رکھے گا۔
چینی صدر نے مزید کہا کہ امید ہے پاکستان مزید زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا، تمام شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا، مشترکہ طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اپ گریڈڈ ورژن تعمیر کرنا ہوگا۔چینی وزیراعظم نے بھی وزیراعظم شہبازشریف کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔

Leave A Reply

Exit mobile version