اسلام آباد: آئی ایم ایف کے ایک اور مطالبے کو سامنے رکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی پینشن کا بڑا بوجھ ختم کرنے کے لیے نئی رضاکارانہ پینشن اسکیم تیار کر لی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نئی پینشن اسکیم سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے تیار کی ہے جس کے تحت نئے سرکاری ملازمین کو حکومتی پینشن کے بجائے رضاکارانہ پینشن اسکیم دی جائے گی۔ وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کی رضامندی سے ان کو نئی اسکیم میں منتقل کر سکتی ہے۔
ایس ای سی پی نے سرکاری اور نجی شعبے دونوں میں نئی اسکیم کا اطلاق کرنے کی تجویز دی ہے۔ نجی شعبے اس وقت ملازمین کو پراویڈنٹ فنڈ یا گریجوٹی کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ایس ای سی پی کی تجویز ہے کہ نجی شعبہ ملازمین کو صرف رضا کارانہ پینشن اسکیم دے، اس اسکیم کے تحت ملازمت کی تبدیلی کی صورت میں بھی ملازمین کی پینشن سہولت جاری رہے گی۔
اس وقت ملک میں 43 پینشن فنڈ کام کر رہے ہیں اور ان فنڈز میں 61 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔خیبر پختونخوا حکومت نے سب سے پہلے دو سال قبل پینشن فنڈز میں سرمایہ کاری کی اور اسوقت صوبائی حکومت کے ملازمین کے 21 پینشن فنڈز کام کر رہے ہیں۔ پنجاب حکومت بھی ملازمین کے لیے رضاکارانہ پینشن اسکیم شروع کرنے والی ہے۔
ہفتہ, مئی 10
تازہ ترین
- آرمی چیف جنگ کی اصل روح کو جانتے ہیں: انوارالحق کاکڑ
- بارڈرپرٹینشن سے ڈرنا نہیں، ہرچیزکا بہادری سےمقابلہ کرنا ہے: مریم نواز
- چین پر یقین ایک بہتر کل پر یقین ہے۔
- امریکہ کے "باہمی محصولات” کثیرالطرفہ تجارتی نظام پر براہ راست حملہ ہیں
- چین کی خلائی شراکت داری: انسانیت کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا
- ٹیرف اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی: وقت آگیا ہے کہ امریکہ چین کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کرے۔
- ایک چینی کار ساز کمپنی بڑے پیمانے پر مصنوعی سیارہ تیار کر رہی ہے – ہر 28 دن میں ایک
- غیر فلٹر شدہ چین زبردست دلکشی دکھاتا ہے۔
- امریکی ‘ٹیرف بلیک میل’ عالمی صنعتی، سپلائی چین کے استحکام کو سنجیدگی سے متاثر کرتا ہے۔
- یو ایس ٹیرف کا غلط استعمال: کثیر الجہتی تجارتی نظام کی خود ساختہ تخریب کاری
- چین کے کنزیومر ایکسپو میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پائیدار اعتماد کا اشارہ دیا۔
- امریکہ کی معاشی بدمعاشی اس کے اپنے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے۔