اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی قرارداد سینیٹ میں جمع کرادی گئی، قرارداد تحریک انصاف کے سینیٹرز کی جانب سے جمع کرائی گئی۔قرارداد پر سینیٹر فلک ناز چترالی اور سیف اللہ ابڑو کے دستخط ہیں
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی، شاہ محمود قریشی، اعجاز چودھری، شبلی فراز، یاسمین راشد، صنم جاوید، پرویز الہی، محمود الرشید، عمران ریاض اسد اور دیگر شامل ہیں کو رہا کیا جائے۔
سینیٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف مقدمات جھوٹ اور سیاسی انتقام پر مبنی ہیں، مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں، انہیں فوری طور پر خارج کیا جائے۔
قرارداد کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ ہیں، سیاسی انتقام نے ملکی معیشت، ساکھ اور قومی اداروں کو تباہ کردیا، بانی پی ٹی آئی بشری بی بی سمیت تمام رہنما اور کارکنان شامل ہیں رہا کیا جانا چاہئے

Leave A Reply

Exit mobile version