غزہ: گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 86فلسطینی شہید
غزہ: گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کے حملوں میں مزید 86 فلسطینی شہید اور 113 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 30ہزار 717 فلسطینی شہید اور 72ہزار 156فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب رمضان سے قبل جنگ بندی کے لیے مصر میں مذاکراتی دور جاری ہیں تاہم اب تک مذاکرات میں کوئی بریک تھرو نہیں ہوا ہے۔حماس نے آج جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ حماس غزہ میں جاری جارحیت کے خاتمے کے لیے درکار لچک دکھا رہی ہے لیکن اسرائیل اب بھی کسی معاہدے سے کترارہا ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version