وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے تمام ناراض بلوچوں کو ایک مرتبہ پھر ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہونے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ بھی چاہتی ہے کہ ناراض بلوچوں سے بات کی جائے اور ہتھیار پھینک کر اور تشدد ترک کرنے والوں کے لیے ریاست نے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ قومی دھارے میں شامل ہونے کی صرف ایک شرط ہے کہ ہتھیار پھینکنا ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان میں دہشت گردی کی جو تعریف کی گئی ہے اس میں مذہب کے نام پر تشدد کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے اور دوسروں کو آپ نے ناراض بلوچوں کا نام دے دیا ہے، یہی نام تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر دیا ہے تو میں سرفراز بگٹی اس سے ہٹ تو نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان ناراض بلوچوں کو موقع دینا چاہتے ہیں کہ آئیں اور قومی دھارے میں شامل ہوں، پرامن بلوچستان کی پالیسی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے وقت میں بنی تھی، اس میں بہت سارے لوگوں نے سرنڈر کیا تھا جن کا ریاست نے خیال کیا تھا اور حال ہی میں سرفراز بنگلزئی نے خود سرنڈر کیا۔وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ اس طرح اگر ناراض بلوچوں کی مرکزی قیادت یا دوسرے درجے کی قیادت واپس آنا چاہتی ہے، ہتھیار ڈالنا چاہتی ہے تو اس سے خوبصورت بات کیا ہو سکتی ہے۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہاں ملٹری اسٹیبلشمنٹ بھی اسٹیک ہولڈر ہے تو کیا ان کو آن بورڈ لیا گیا کیونکہ وہاں لڑائی وہی لڑ رہے ہیں اور وہ بھی چاہتے ہیں کہ ان سے بات کی جائے تو اس پر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ لڑائی بے شک ملٹری لڑ رہی ہے لیکن یہ لڑائی اکیلے ملٹری کی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ لڑائی سیاستدانوں، عدلیہ، دانشوروں، انٹیلی جنس، یونیورسٹی میں بیٹھے طلبہ اور اساتذہ، میڈیا کی بھی ہے، مجموعی طور پر یہ ریاست کے خلاف جنگ ہے، ہم نے کیوں سمجھا ہوا ہے کہ یہ جنگ صرف ملٹری نے لڑنی ہے، یہ ہم نے مل کر لڑنی ہے، کسی نے نقطہ نظر کی لڑائی لڑنی ہے، کسی نے قانون سازی کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ یقینا سب سے اہم اسٹیک ہولڈر ہے اور انہیں اس شورش کے بارے میں جو کچھ معلوم ہے وہ کسی سیاستدان کو نہیں معلوم، وہ اس پر بالکل آن بورڈ ہیں کہ عام معافی کا اعلان ہونا چاہیے اور جو لوگ ہتھیار پھینک کر اور تشدد ترک کر کے آنا چاہتے ہیں ان کے لیے ریاست نے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔
ہفتہ, اگست 2
تازہ ترین
- یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ‘دل سے پاکستان’ جاری
- خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 زخمی
- پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور
- پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ برطانوی خبر رساں ادارہ تفصیل سامنے لے آیا
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا