یوم آزادی کی مناسبت سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جوش و جذبے سے بھرپور نیا ملی نغمہ "دل سے پاکستان” جاری کر دیا، نغمہ قوم کے جذبہ حب الوطنی، اتحاد اور وطن کی حفاظت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ نغمہ معرکۂ حق میں عظیم فتح کی یادگار کے طور پر پیش کیا گیا ہے اور اس میں وطن کے لیے جان نثار کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی لازوال قربانیوں کو سنہری الفاظ میں سراہا گیا ہے۔نغمے میں بھارت کے خلاف تاریخی معرکوں میں کامیابی اور قوم کی استقامت کو جوش و خروش سے پیش کیا گیا ہے، جبکہ وطن کی بقاء، خودمختاری اور سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کے عزم کا اظہار بھی شامل ہے۔”دل سے پاکستان” کے ذریعے مادرِ وطن کے محافظ، افواجِ پاکستان کے جذبے، کردار اور قربانیوں کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے، نغمہ قومی یکجہتی، ترقی اور استحکام کے نئے عہد کی تجدید کا مظہر بھی ہے۔یاد رہے کہ ہر سال آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے جانے والے ملی نغمے نہ صرف عوام میں جوش و ولولہ پیدا کرتے ہیں بلکہ نوجوان نسل میں حب الوطنی کے جذبے کو بھی فروغ دیتے ہیں۔
ہفتہ, اگست 2
تازہ ترین
- یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ‘دل سے پاکستان’ جاری
- خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 زخمی
- پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور
- پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ برطانوی خبر رساں ادارہ تفصیل سامنے لے آیا
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا