راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پانڈ ریفرنس کیس کی سماعت میں مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پانڈز ریفرنس کی سماعت کی۔اس موقع پر پی ٹی آئی وکلا چوہدری ظہیر عباس، خالد یوسف چوہدری کے علاوہ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے ایک گواہ کا بیان قلمبند کر لیا اور دوسرے کا بیان جاری رہا جبکہ وکلا صفائی نے مزید تین گواہان پر جرح مکمل کرلی۔کیس میں اب تک 12 گواہان کے بیانات قلمبند اور 9 ہر جرح مکمل ہو چکی ہے۔
عدالت میں بشری بی بی کے طبی معائنہ اور ٹسٹوں کے لیے درخواست دائر کی گئی۔احتساب عدالت نے مزید سماعت 17 اپریل تک کے لیے ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ رواں سال 6 جنوری کو ہونے والی سماعت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ پر فردِ جرم عائد نہیں ہوسکی تھی۔اس سے قبل 4 جنوری کو بھی عمران خان اور ان کی اہلیہ پر فرد جرم نہیں عائد ہوسکی تھی اور 190 ملین پانڈز ریفرنسز میں درخواست ضمانت پر نیب کی جانب سے دلائل دیے گئے تھے جس کے بعد سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی گئی تھی۔
یہ کیس القادر یونیورسٹی کے لیے زمین کے مبینہ طور پر غیر قانونی حصول اور تعمیر سے متعلق ہے جس میں ملک ریاض اور ان کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ذریعے 140 ملین پانڈ کی وصولی میں غیر قانونی فائدہ حاصل کیا گیا۔
جمعہ, ستمبر 20
تازہ ترین
- "شوہر کی موت پر شاہ رخ نے بیٹے کی سپورٹ کا وعدہ کیا تھا، اب فون ہی نہیں لگتا”
- میثاق جمہوریت پر دستخط کیے گئے، طے کیا گیا کہ تمام کالے قانون مٹائیں گے،بلاول بھٹو
- افغان حکومت کسی کو بھی پاکستان میں کارروائی کی اجازت نہیں دیگی، افغان ناظم الامور
- شیر افضل مروت کورونا میں مبتلا، اسپتال داخل
- تحریک انصاف کا لاہور کا جلسہ "ڈو اینڈ ڈائی” ہے، عمران خان
- ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پٹرولیم کے شعبے میں اہم پیشرفت
- پی ٹی آئی جلسہ: پولیس کو 9 مئی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا گیا
- چونڈہ کا میدان ، بھارتی ٹینکوں کا قبرستان
- 26 اگست کو راڑہ شم میں بے گناہ مزدوروں کو بےدردی سے شہید کیا گیا
- پاکستان کا پہلا ملٹی مشن سیٹلائٹ ایم ایم ون کامیاب ٹیسٹنگ کے بعد آپریشنل ہوگیا
- دیپیکا نے بیٹی کی پیدائش کے بعد سسرال کے برابر میں کروڑوں روپے مالیت کا گھر خرید لیا
- مریم نواز کا 5 ہزار 800 سکول پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دینے کا اعلان