راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پانڈ ریفرنس کیس کی سماعت میں مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پانڈز ریفرنس کی سماعت کی۔اس موقع پر پی ٹی آئی وکلا چوہدری ظہیر عباس، خالد یوسف چوہدری کے علاوہ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے ایک گواہ کا بیان قلمبند کر لیا اور دوسرے کا بیان جاری رہا جبکہ وکلا صفائی نے مزید تین گواہان پر جرح مکمل کرلی۔کیس میں اب تک 12 گواہان کے بیانات قلمبند اور 9 ہر جرح مکمل ہو چکی ہے۔
عدالت میں بشری بی بی کے طبی معائنہ اور ٹسٹوں کے لیے درخواست دائر کی گئی۔احتساب عدالت نے مزید سماعت 17 اپریل تک کے لیے ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ رواں سال 6 جنوری کو ہونے والی سماعت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ پر فردِ جرم عائد نہیں ہوسکی تھی۔اس سے قبل 4 جنوری کو بھی عمران خان اور ان کی اہلیہ پر فرد جرم نہیں عائد ہوسکی تھی اور 190 ملین پانڈز ریفرنسز میں درخواست ضمانت پر نیب کی جانب سے دلائل دیے گئے تھے جس کے بعد سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی گئی تھی۔
یہ کیس القادر یونیورسٹی کے لیے زمین کے مبینہ طور پر غیر قانونی حصول اور تعمیر سے متعلق ہے جس میں ملک ریاض اور ان کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ذریعے 140 ملین پانڈ کی وصولی میں غیر قانونی فائدہ حاصل کیا گیا۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں