سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) میں واپسی اب ناممکن ہے البتہ اگر مجھے نواز شریف کی کل ٹیلیفون کال آجائے تو ان سے ملنے چلا جاؤں گا۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرے خلاف نیب میں مقدمہ عمران خان نے بنوایا اور یہ مقدمہ مجھ پر دبا ڈالنے اور گرفتار کرنے کے لیے بنایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب نے مجھے گرفتار کرنے کے لیے متعدد لوگوں کی زندگیاں برباد کیں لیکن نیب کے ریفرنس کیخلاف آج تک اپیل نہیں کی کیونکہ میں آج بھی کہتا ہوں کہ مجھے بری نہ کرو بلکہ کیس چلایا جائے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جاویداقبال آج بھی لاپتا افراد کمیشن کا سربراہ بنا ہوا ہے اور صدر، وزیراعظم، ڈپٹی وزیراعظم سمیت کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ جاویداقبال کو ہٹائیں۔
انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ مسلم لیگ(ن) میں واپسی اب ناممکن ہے لیکن اگر مجھے نواز شریف کی کل ٹیلیفون کال آجائے تو ان سے ملنے چلا جاؤں گا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ آئین میں نہیں ہے اور تینوں بڑی جماعتیں گزشتہ 3سال میں ناکام ہوچکی ہیں۔
بدھ, مارچ 12
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔