لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ صوبے کو مزدوروں کی فلاح وبہبود سے متعلق مثالی صوبہ بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پلان طلب کرتے ہوئے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی، اس کے ساتھ ہی مریم نواز نے پنجاب بھر میں لیبرکالونیاں بنانے کے لیے بھی پلان طلب کر لیا۔اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں ورکروں کوکم از کم37 ہزار روپے ماہانہ ادائیگی یقینی بنائی جائے اور سوشل سکیورٹی اسپتالوں کی ری ویمپنگ کی جائے۔اس کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد میں پری اسکینگ کیلئے مریم نواز ویلنس سینٹر بنیں گے، مریم نواز ویلنس سینٹر میں مریضوں کو اسکریننگ کے بعد بڑے اسپتال میں ریفر کیا جائے گا، لاہورڈیفنس روڈ پر 200 بیڈ کے رحمت اللعالمین کارڈیالوجی سینٹر بنانےکا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا اور رحیم یار خان میں 50 بیڈ کے نئے سوشل سکیورٹی اسپتال کی اصولی منظوری دی گئی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے لیبر لاز میں ترامیم کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو مزدوروں کی فلاح وبہبود سے متعلق مثالی صوبہ بنانے کا عزم رکھتے ہیں، مزدور کی اجرت، علاج معالجہ، بہترروزگار، اپنی چھت حکومت کی ذمہ داری ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے،کسی کو دکھ اورپریشانی نہ ہو، مزدوروں کے بچوں کیلئے اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع مہیا کر رہے ہیں۔
اتوار, اگست 31
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی