اترپردیش: شادی کی تقریب میں دولہا کو اپنی دلہن کیلئے سرعام محبت کا مظاہرہ کرنا مہنگا پڑگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ پیر کو اتر پردیش میں شادی کی تقریب اس وقت میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی جب دولہا نے اپنی دلہن کا سب کے سامنے بوسہ لیا۔
دولہا کا یہ فعل لڑکی کے اہلخانہ کو شدید ناگوار گزرا اور انہوں نے دولہا اور اسکے رشتے داروں کے ساتھ جھگڑا شروع کردیا۔دلہن کے گھر والے مشتعل ہوکر لاٹھیاں اٹھائے اسٹیج پر چڑھ گئے اور دولہا و اسکے اہل خانہ کی پٹائی کی، تصادم میں دلہن کے والد سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔
صورتحال کو سنبھالنے کیلئے پولیس کو بلانا پڑا جس نے دونوں خاندانوں کے سات افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق دلہن کے والد نے پیر کی رات اپنی دونوں بیٹیوں کی شادیاں رکھی تھیں، پہلی شادی خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جبکہ دوسری تقریب میں یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔
دلہن کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ دولہے نے اسے اسٹیج پر زبردستی بوسہ دیا جبکہ دولہے کا کہنا ہے کہ دلہن نے خود بوسہ لینے پر اصرار کیا تھا۔
بھارتی پولیس کے مطابق ابھی تک دونوں خاندانوں کی طرف سے کوئی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی تاہم گرفتار باراتیوں پر عوامی امن کو خراب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
جمعہ, مارچ 14
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔