اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے بھائی کو 6 اگست تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جبری گمشدگی کی تمام تر ذمہ داری وزیر اعظم اور کابینہ پر عائد ہوتی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے بھائی غلام شبیر کی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ فریقین نے لاپتا شہری کی بازیابی کے لیے اقدامات کے حوالے سے کچھ نہیں کیا، سیکریٹری داخلہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے غلام شبیر کی بازیابی اور عدالت پیشی یقینی بنائیں۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل، وزارت دفاع، وفاقی تحققاتی ادارہ (ایف آئی اے) اور دیگر اداروں کے نمائندے پیش ہوئے اور تمام اداروں کے نمائندوں نے یک زبان ہو کر مغوی کے ٹھکانے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مغوی کے ٹھکانے سے لاعلمی کا اظہار جبری گمشدگی کا معاملہ ظاہر کرتا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے بھائی غلام شبیر کو بازیاب کروا کر 6 اگست تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ جبری گم شدگی کی تمام تر ذمہ داری وزیر اعظم اور ان کی کابینہ پر عائد ہوتی ہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم نامے میں کہا کہ ضروری ہے کہ وزیر اعظم ہنگامی اقدامات کے ذریعے جبری گمشدگی کے اس مکروہ عمل کا سدباب کریں۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور