اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مون سون سیزن کے دوران ملک بھر میں دس کروڑ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے، درختوں سے آب و ہوا صاف، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں کمی اور قدرتی حسن میں اضافہ ہوگا۔
وزیراعظم نے آج وزیراعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کو شجرکاری مہم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ جون 2024 میں دو ارب 20 کروڑ پودے لگائے جا چکے ہیں۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کر رہے ہیں، اس شجر کاری کے دوران ملک بھر میں دس کروڑ پودے لگائے جائیں گے، اس سے نہ صرف پاکستان خوبصورت ہوگا بلکہ موسمیاتی تبدیلی جس نے پاکستان کو 2022 میں بری طرح نشانہ بنایا تھا اس کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، فضائی آلودگی میں کمی واقع ہوگی اور قدرتی حسن میں اضافہ ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ مون سون کا یہ موسم دلوں کو خوش کرنے والا موسم ہے جس میں ہر طرف مسکراہٹیں بکھرتی ہیں، برسات سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے، یہ ہمارے اوپر ہے کہ ہم شبانہ روز محنت کر کے ان نعمتوں سے فائدہ اٹھائیں اور اللہ تعالی کے حضور سجدہ شکر ادا کریں، ہم اللہ تعالی کا جتنا شکر ادا کریں کم ہوگا۔
اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مون سون کے موسم میں شجرکاری مہم کے آغاز کے موقع پر میں متعلقہ حکام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پورے پاکستان میں وفاقی حکومت اور ذمہ داران مل کر اس عظیم کام میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور پاکستان کو آلودگی سے بچانے کے لیے اور اس ملک کو خوبصورت بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہاں ہمارے بچے بھی موجود ہیں جو پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہیں، یہ بڑے ہو کر تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر پاکستان کے عظیم معمار بنیں گے، بچوں کو تعلیم کے ساتھ ہنرمند بنائیں گے تاکہ وہ ملک کی بہتر انداز میں خدمت کر سکیں۔
اتوار, اگست 3
تازہ ترین
- یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ‘دل سے پاکستان’ جاری
- خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 زخمی
- پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور
- پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ برطانوی خبر رساں ادارہ تفصیل سامنے لے آیا
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا